عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل کردی۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عدالت سے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کردی۔ مرکزی اپیل پر فیصلہ آنے تک سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا بھی کی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے وکلاء کے ذریعے دائر اپیل میں موقف اپنایا کہ توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ خلاف قانون ہے، کالعدم قرار دیا جائے۔
استدعا کی گئی ہے کہ مرکزی اپیل پر فیصلے تک سزا معطل کرکے چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کا حکم جاری کیا جائے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے وکیل خواجہ حارث اور بیرسٹر گوہر نے اپیلیں دائر کیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے کل اپیل مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
اپیل پر رجسٹرار آفس نے اعتراض کرتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن ایکٹ میں اپیل کے ساتھ سزا معطلی دائر کرنے کا تصور نہیں۔