الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے: چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان
Aug ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۴:۰۹ Asia/Tehran
سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس جسٹس عمرعطا بندیال نے الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں کا عمل شفاف طریقے سے مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
سپریم کورٹ میں سندھ کے ضلع شکارپور کے 3 صوبائی حلقوں میں حلقہ بندیوں کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن عام انتخابات کب کروا رہا ہے؟ جس پر ڈی جی لا الیکشن کمیشن نے کندھے اچکا دئیے۔ چیف جسٹس نے مسکراتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ یعنی ابھی انتخابات کی کوئی تاریخ ہی طے نہیں ہوئی۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیاں عوامی مفاد کا معاملہ ہیں۔ سپریم کورٹ میں متعدد بار حلقہ بندیوں کا معاملہ آ چکا ہے۔ حلقہ بندیوں میں پٹے دار سرکل کو ذرا بھی متاثر کرنے سے حلقے سے امیدوار کو پڑنے والے ووٹ متاثر ہوتے ہیں۔ الیکشن کمیشن حلقہ بندیاں شفاف طریقہ کار سے کرے۔