Aug ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۸:۱۶ Asia/Tehran
  • پاکستان کے صدر عارف علوی کھل کر سامنے آ گئے

پاکستان کے صدرڈاکٹر عارف علوی نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے دستخط کیے بغیر 13 بل واپس وزیراعظم آفس کو بھجوادیئے ہیں۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق صدر نے جو بل وزیراعظم آفس کو واپس بھجوائے ہیں، اُن میں کوڈ آف کرمنل پروسیجر ترمیمی بل شامل ہے، یہ بل پولیس کو بغیر وارنٹ گرفتاری کا اختیار دینے سے متعلق ہے۔

صدر نے نیشنل اسکلز یونیورسٹی ترمیمی اور امپورٹ ایکسپورٹ ترمیمی بل بھی واپس بھجوادیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی بل، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی بل بھی وزیراعظم آفس کو واپس بھیج دیئے ہیں۔

صدر عارف علوی نے صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ کا بل اور نیوز پیپرز، نیوز ایجنسیز اینڈ بکس رجسٹریشن بل بھی پرائم منسٹر آفس کو واپس بھیجا ہے۔

ذرائع کے مطابق صدر نے جو بل وزیراعظم آفس کو واپس بھجوائے ہیں، اُن میں ہورائزن یونیورسٹی بل، فیڈرل پبلک سروس کمیشن ترمیمی بل، وفاقی اردو یونیورسٹی ترمیمی بل بھی شامل ہیں۔

صدر نے این ایف سی انسٹی ٹیوٹ ملتان ترمیمی بل، نیشنل کمیشن برائے انسانی ترقی ترمیمی بل اور قومی ادارہ برائے ٹیکنالوجی بل بھی واپس بھجوادیا ہے۔

صدر پاکستان نے صرف پیمرا ترمیمی بل 2023 کی منظوری دی۔

 

ٹیگس