شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 بچے جاں بحق
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i429259-شمالی_وزیرستان_میں_بارودی_سرنگ_کے_دھماکے_میں_3_بچے_جاں_بحق
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین بچے جاں بحق ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۰۴, ۲۰۲۴ ۱۱:۵۵ Asia/Tehran
  • شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 بچے جاں بحق

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین بچے جاں بحق ہو گئے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے میڈیا ذرائع کے مطابق بارودی سرنگ کا یہ دھماکہ شمالی وزیرستان میں میر علی کے علاقے کھجوری میں ہوا۔ شمالی وزیرستان کی پولیس کے مطابق دھماکے میں بکریاں چرانے والے تین بچے جاں بحق ہو گئے۔

شمالی وزیرستان کی پولیس نے بتایا ہے کہ جاں بحق بچوں کی عمرپانچ سے پندرہ سال کے درمیان ہے۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔