ہند پاک تجارت کی بحالی پر زور، پاکستان کے وزیرخارجہ اسحاق ڈار
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i431844-ہند_پاک_تجارت_کی_بحالی_پر_زور_پاکستان_کے_وزیرخارجہ_اسحاق_ڈار
پاکستان نے کہا ہے کہ وہ ہندوستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کی تجدید کا سنجیدگی سے جائزہ لے گا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۲۵, ۲۰۲۴ ۰۶:۳۷ Asia/Tehran
  • ہند پاک تجارت کی بحالی پر زور، پاکستان کے وزیرخارجہ اسحاق ڈار

پاکستان نے کہا ہے کہ وہ ہندوستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کی تجدید کا سنجیدگی سے جائزہ لے گا۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے لندن میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اسلام آباد کی حکومت اپنے مشرقی پڑوسی ہندوستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کی بحالی کا سنجیدگی کے ساتھ جائزہ لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تاجر، ہندوستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کے بحالی کے مشتاق ہیں اس لئے ہم باہمی تجارتی امور کا سنجیدگی سے جائزہ لیں گے۔
پاکستان کے وزير خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک 5 سالہ روڈ میپ پر عمل کرے گا تاکہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو اور مہنگائی کم ہو۔