پاکستان کے عوام اور حکومت کو آپ کے دورے کا شدت سے انتظارتھا: پاکستانی وزیر خارجہ نے کیا صدر رئیسی کا استقبال
پاکستان کے وزیرخارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سے ملاقات کی اور علاقے بالخصوص فلسطین کی حمایت میں تہران کے موقف کی قدردانی کی-
سحرنیوز/ پاکستان: پاکستان کے وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے سید ابراہیم رئیسی کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت کو آپ کے دورے کا شدت سے انتظار تھا اور آپ کی میزبانی پر ہمیں فخر ہے-
پاکستان کے وزيرخارجہ نے کہا کہ عالم اسلام ، مشترکہ چیلنجوں کے حل کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار کا قدرداں ہے- پاکستانی وزیرخارجہ نے تاکید کے ساتھ کہا کہ ملت فلسطین کی حمایت میں اسلامی جمہوریہ ایران کا موقف قابل تعریف ہے-
پاکستانی وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے اسلامی جمہوریہ ایران میں پارلیمنٹ اور مجلس خبرگان کے حالیہ کامیاب انتخابات کے انعقاد پر صدر مملکت سید ابراہیم رئيسی کو مبارک باد پیش کی-
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئيسی ، آج صبح ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچے ہيں ۔
پاکستان کے وفاقی وزير حسین پیرزادہ نے نور خان ایئربیس پر صدر سید ابراہیم رئیسی کا پرتپاک استقبال کیا۔
صدر سید ابراہیم رئيسی کے دورہ پاکستان کے موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان مختلف میدانوں میں تعاون کے متعدد معاہدوں پر دستخط ہوں گے-