May ۰۹, ۲۰۲۴ ۰۷:۴۱ Asia/Tehran
  • غزہ کے مظلوم عوا کی حمایت میں اسلام آباد میں یونیورسٹی طلبا کا مظاہرہ

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں مختلف یونیورسٹیوں کے طلبا نے غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں ریلی نکالی-

سحرنیوز/ پاکستان : پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں مختلف یونیورسٹیوں کے طلبا نے غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت اور امریکی اور یورپی طلبا کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرہ کیا اور رفح پر حملے اور صیہونی حکومت کے مظالم کی مذمت کی -

ارنا کی رپورٹ کے مطابق اس ریلی میں مختلف طلبا تنظیموں کے اراکین، سیاسی کارکنوں اور اسلام آباد کی مختلف یونیورسٹیوں کی اکیڈمک تنظیموں کے اراکین نے شرکت کی اور لبیک یا اقصی اور غزہ کی آزادی کے نعرے لگائے۔احتجاجی طلبا نے غزہ میں فوری جنک بندی کا مطالبہ کیا اور امریکی اور یورپی طلبا کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعلان کیا-

ٹیگس