May ۱۶, ۲۰۲۴ ۱۷:۴۸ Asia/Tehran
  • نیب ترامیم کیس میں عمران خان بذریعہ ویڈیو لنک عدالت میں پیش

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان پاکستان میں نیب ترامیم کے خلاف اپیلوں کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ میں پیش ہو گئے-

سحرنیوز/ پاکستان: اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت کے دوران پیشی کی درخواست عمران خان نے خود دی تھی ۔ پاکستان کی عدالت عظمی نے ان کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں ویڈیو لنک کے ذر‏یعے پیش ہونے کی اجازت دی تھی۔

اس رپورٹ کے مطابق نیب ترامیم کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں لارجر بنچ کررہا ہے ۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ آج سپریم کورٹ میں اس کیس کی سماعت کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئے جس کے بعد چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو حکم دیا کہ اونچی آواز میں دلائل دیں تاکہ عمران خان بھی سن سکیں۔

اسلام آباد سے موصولہ ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیب ترامیم کے خلاف انٹراکورٹ اپیلوں کی سماعت کی کارروائی براہ راست نشر کرنے کی درخواست پر کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا۔

ٹیگس