Jun ۰۱, ۲۰۲۴ ۰۹:۱۹ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں منیر اکرم کا شہید رئیسی کو خراج عقیدت

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شہید صدر رئیسی کے لئے تعزیتی پروگرام منعقد ہوا جس میں دنیا کی اہم شخصیات نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

سحرنیوز/پاکستان: اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے اس تعزیتی پروگرام میں شہید رئیسی کی خدمات خاص طور پر فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانے اور بیت المقدس کے تحفظ کے لئے او آئی سی کی کاوشوں میں تعاون پر ان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ منیر اکرم کا اس سلسلے میں کہنا تھا کہ شہید صدر کی قیادت، دانشمندی اور اتفاق رائے کی سیاست کی بدولت اور او آئی سی کے دیگر رہنماؤں کی مسلسل حمایت سے یہ تنظیم عالمی امن و سلامتی اور خوشحالی کے فروغ کے لئے زیادہ مربوط اور موثر قوت بن گئی ہے۔
جنرل اسمبلی میں ایرانی صدر شہید ابراہیم رئیسی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کے بعد ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ منیر اکرم نے کہا کہ2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے شہید ابراہیم رئیسی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاسوں میں ہمیشہ مساوات، اچھی ہمسائیگی، انصاف اور آزادی پر مبنی نئے عالمی سیاسی، سماجی اور اقتصادی نظام کی بات کی۔ پاکستانی سفیر نےدعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید صدرابراہیم رئیسی کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔

ٹیگس