کرکٹ میں سعودی عرب کی بڑھتی دلچسپی، ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کے لئے کیا بڑا اعلان
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i433985-کرکٹ_میں_سعودی_عرب_کی_بڑھتی_دلچسپی_ٹی20_ورلڈ_کپ_میں_پاکستانی_ٹیم_کے_لئے_کیا_بڑا_اعلان
سعودی عرب نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو آئندہ برس حج پر شاہی مہمان بنانے کا اعلان کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۰۳, ۲۰۲۴ ۱۳:۴۲ Asia/Tehran
  • کرکٹ میں سعودی عرب کی بڑھتی دلچسپی، ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کے لئے کیا بڑا اعلان

سعودی عرب نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو آئندہ برس حج پر شاہی مہمان بنانے کا اعلان کیا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسلام آباد میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو آئندہ برس حج پر شاہی مہمان بنانے کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد میں تعینات سعودی عرب کے سفیرنواف بن سعید احمد المالکی

نواف بن سعید احمد المالکی کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بھائیوں کے لئے میرا پیغام ہے کہ انشاء اللہ آپ یہ ٹورنامنٹ جیتیں گے۔

سعودی عرب کے سفیر نے کہا کہ پاکستانی عوام یقیناً ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی کامیابی کا جشن منائے گی، پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لئے بھی دعا گو ہیں۔