Jul ۰۸, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۵ Asia/Tehran
  • کرکٹ، پاکستان چیمپیئنز کی انگلینڈ کو شکست

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2024ء کے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز اور ہندوستان کے بعد انگلینڈ کو بھی شکست دے دی۔

سحرنیوز/پاکستان: برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں میزبان انگلینڈ چیمپئنز کے کپتان کیون پیٹرسن نے ٹاس جیت کر پاکستان چیمپئنز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ پاکستان کی ٹیم نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چھیانوے رنز بنائے۔
صہیب مقصود اور شعیب ملک نے نصف سینچریاں اسکور کیں۔جواب میں انگلینڈ چیمپیئنز پاکستانی باؤلرز کو کھل نہ کھیل سکے اور پوری ٹیم سترہ اوورز میں ایک سو سترہ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اس طرح پاکستان نے یہ میچ اناسی رنز سے جیت لیا۔ پاکستان کی جانب سے سعید اجمل نے تین اور عبدالرزاق نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ٹیگس