پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے: پاکستانی وزیر خارجہ
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i442132-پاکستان_فلسطینی_عوام_کے_ساتھ_کھڑا_ہے_پاکستانی_وزیر_خارجہ
پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا ہےکہ پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔
(last modified 2026-04-18T07:18:35+00:00 )
Mar ۰۸, ۲۰۲۵ ۰۵:۳۸ Asia/Tehran
  • پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے: پاکستانی وزیر خارجہ

پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا ہےکہ پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان:  پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کے غیرمعمولی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور عرب لیگ کے فیصلے کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ غزہ کی تعمیر نو کے ساتھ ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں پر جاری مظالم بند کرے اور عالمی قوانین کی پاسداری کرے۔ واضح رہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کا غیرمعمولی اجلاس سعودی عرب کے شہر جدہ میں او آئی سی کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تنظیم کے رکن ممالک نے شرکت کی۔ پاکستان کی نمائندگی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کی۔ اجلاس کے دوران فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت، فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی اور ان کی سرزمین کے الحاق کے منصوبوں پر گفتگو کی گئی اور فلسطینی عوام کو جبراً غزہ سے بےدخل کرنے کے کسی بھی بیان کو مسترد کر دیا گيا۔