پاکستان : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے فسادات کے 20 ملزمان کو سزا سنا دی
May ۰۵, ۲۰۲۵ ۱۴:۱۱ Asia/Tehran
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے نو مئی کے فسادات کے بیس ملزمان کو سزا سنا دی ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق سماعت کے دوران پراسیکیوٹر کی جانب سے دلائل دیے گئے کہ ملزمان نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی گرفتاری پر طے شدہ منصوبہ بندی کے تحت ترنول ریلوے اسٹیشن پر حملہ کیا تھا، ملزمان نے ریلوے اسٹیشن کی عمارت، کھڑکیوں اور دروازوں کو آگ لگائی اور توڑ پھوڑ کی تھی، ریلوے اسٹیشن کے کمپیوٹر اور ریکارڈ کو بھی جلا دیا تھا۔ پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے دوران ٹرائل دفعہ ایک سو چونسٹھ کے تحت اقبالی بیانات قلمبند کروائے تھے، ملزمان نے اقبالی بیان دیا تھا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کے اکسانے پر حملہ کیا اور بہکاوے میں آکر توڑ پھوڑ کی۔ ملزمان نے سزاؤں میں نرمی کی استدعا کرتے ہوئے عدالت میں بیان دیا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت نے دو سال میں کوئی مالی یا قانونی معاونت نہیں کی اور انہیں اپنے کیے پر پچھتاوا ہے۔
ٹیگس