ہندوستان کا پاکستان کے خلاف جوابی کارروائی کا دعویٰ
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i444090-ہندوستان_کا_پاکستان_کے_خلاف_جوابی_کارروائی_کا_دعویٰ
ہندوستان کی بارڈر سکیورٹی فورس بی ایس ایف کا کہنا ہے کہ اُس نے اپنی چوکیوں پر فائرنگ کے جواب میں پاکستانی چوکیوں، اثاثوں کو وسیع پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے۔
(last modified 2025-05-10T04:05:03+00:00 )
May ۱۰, ۲۰۲۵ ۰۷:۲۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان کا پاکستان کے خلاف جوابی کارروائی کا دعویٰ

ہندوستان کی بارڈر سکیورٹی فورس بی ایس ایف کا کہنا ہے کہ اُس نے اپنی چوکیوں پر فائرنگ کے جواب میں پاکستانی چوکیوں، اثاثوں کو وسیع پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: بورڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج نے جمعہ کی شام جموں سیکٹر میں اس کی چوکیوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے جواب میں پاکستانی چوکیوں کو وسیع پیمانے پر نقصان پہنچایا گیا۔ بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جمعہ کی شب نو بجے پاکستانی فوج نے جموں سیکٹر میں بی ایس ایف کی چوکیوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔
ترجمان نے دعویٰ کیا کہ بین الاقوامی سرحد کے ساتھ پاکستان رینجرز کی چوکیوں اور اثاثوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا گیا۔ ہندوستان کے فوجی ذرائع نے اسی طرح ہفتے کی صبح امرتسر میں خاصہ کینٹ پر پاکستان کے کئی مسلح ڈرون کو تباہ کرنے کی بات کہی ہے۔