پاکستان کے صوبہ سندھ میں ملیریا کے بڑھتے کیسز
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i444761-پاکستان_کے_صوبہ_سندھ_میں_ملیریا_کے_بڑھتے_کیسز
پاکستان کے صوبہ سندھ کے محکمہ صحت نے پورے صوبے میں ملیریا کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
(last modified 2025-06-04T06:29:43+00:00 )
Jun ۰۴, ۲۰۲۵ ۰۴:۴۰ Asia/Tehran
  • پاکستان کے صوبہ سندھ میں ملیریا کے بڑھتے کیسز

پاکستان کے صوبہ سندھ کے محکمہ صحت نے پورے صوبے میں ملیریا کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: میڈیا ذرائع کے مطابق روان سال کے آغاز سے یکم جون تک سندھ میں ملیریا کے اڑتالیس ہزار نو سو اٹھاون کیس سامنے آئے ہیں۔اس رپورٹ کے مطابق جنوری سے یکم جون تک کراچی میں ملیریا کے تین سو پچانوے مریضوں کا اندراج کیا گیا ہے۔
بتایاگیا ہے کہ سندھ بھر میں اب تک دماغی ملیریا کے بھی تین مریضوں کا اندراج کیا جاچکا ہے۔ صوبہ سندھ نے اس حوالے سے عوام کے لئے ضروری ہدایات بھی جاری کی ہیں۔