پاکستان کی سیکورٹی افواج پر حملہ، 13 جاں بحق
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i445256-پاکستان_کی_سیکورٹی_افواج_پر_حملہ_13_جاں_بحق
خودکش حملہ آور نے شمالی وزیرستان میں پاکستان کی فوج کے جوانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 13 فوجی جاں بحق ہوگئے۔
(last modified 2026-01-12T10:15:43+00:00 )
Jun ۲۸, ۲۰۲۵ ۱۵:۵۵ Asia/Tehran
  • پاکستان کی سیکورٹی افواج پر حملہ، 13 جاں بحق

خودکش حملہ آور نے شمالی وزیرستان میں پاکستان کی فوج کے جوانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 13 فوجی جاں بحق ہوگئے۔

سحرنیوز/پاکستان: رپورٹ کے مطابق، اس دہشت گردانہ حملے میں 24 عام شہری بھی زخمی ہوئے جن میں کئی بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ایک ذیلی گروپ نے اس دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

پاکستان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق، جانی ضیاع کے لحاظ سے یہ حملہ گزشتہ چند مہینوں میں کیا جانے والا سب سے بڑا حملہ ہے۔