پاکستان میں سب کے حقوق برابر ہیں، شہباز شریف
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i450676-پاکستان_میں_سب_کے_حقوق_برابر_ہیں_شہباز_شریف
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام پوری انسانیت کے لئے محبت، بردباری اور خدمت کا پیغام لائے۔ آج دنیا کو ان کے پیغام کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔
(last modified 2026-02-26T10:03:59+00:00 )
Dec ۲۵, ۲۰۲۵ ۰۸:۴۸ Asia/Tehran
  • پاکستان میں سب کے حقوق برابر ہیں، شہباز شریف

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام پوری انسانیت کے لئے محبت، بردباری اور خدمت کا پیغام لائے۔ آج دنیا کو ان کے پیغام کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: پاکستان کے وزیراعظم ہاؤس میں کرسمس کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر خطاب میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے یہ دعوی کیا کہ یہ ملک (پاکستان) ہم سب کا سانجھا ہے اس میں سب کے حقوق برابر ہیں۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

پاکستانی وزیر اعظم نے مسیحی برادری سے کہا کہ ترقی اور خوشحالی کے سفر میں آپ کا ساتھ دیں گے، کسی اقلیتی شہری کے ساتھ ناانصافی یا زیادتی ہوئی تو قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے گا۔