پاکستان ؛ گلگت بلتستان کے 30 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھالیا
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i453160-پاکستان_گلگت_بلتستان_کے_30_نو_منتخب_ارکان_نے_حلف_اٹھالیا
پاکستان میں گلگت بلتستان اسمبلی کے 33 میں سے 30 نو منتخب ارکان نےحلف اٹھالیا۔
(last modified 2026-06-22T09:32:40+00:00 )
Jun ۲۲, ۲۰۲۶ ۱۳:۰۲ Asia/Tehran
  • پاکستان ؛ گلگت بلتستان کے 30 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھالیا

پاکستان میں گلگت بلتستان اسمبلی کے 33 میں سے 30 نو منتخب ارکان نےحلف اٹھالیا۔

سحرنیوز/پاکستان:  اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ نے نو منتخب ارکان سے حلف لیا۔

پیپلز پارٹی کے 13 اور (ن) لیگ کے 9 ارکان نے حلف اٹھایا جب کہ استحکام پاکستان پارٹی کے 6 اور ایم ڈبلیو ایم کے ایک رکن نے حلف اٹھایا۔

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد رکن بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

واضح رہے کہ گلگت کے 3 حلقوں کا نوٹیفکیشن عدالتی حکم پر رکا ہوا ہے جن میں اسکردو کا 1، دیامر کے 2 حلقوں کا سرکاری نوٹیفکیشن عدالتی حکم پر روکے جانے پر 3 ارکان اپنی رکنیت کا حلف نہ اٹھا سکے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی نے امجد حسین ایڈووکیٹ کو گلگت بلتستان کا وزیراعلیٰ نامزد کردیا ہے۔