پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i453170-پاکستان_کے_دارالحکومت_اسلام_آباد_سمیت_مختلف_شہروں_میں_زلزلے_کے_جھٹکے
زلزلے کی شدت 5.4 ، گہرائی 215 کلومیٹر اور مرکز افغانستان کا ہندوکش ریجن تھا
(last modified 2026-06-22T12:23:31+00:00 )
Jun ۲۲, ۲۰۲۶ ۱۵:۱۸ Asia/Tehran
  • پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کی شدت 5.4 ، گہرائی 215 کلومیٹر اور مرکز افغانستان کا ہندوکش ریجن تھا

سحرنیوز/پاکستان:    اسلام آباد اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کی گہرائی 215 کلومیٹر جبکہ مرکز افغانستان کا ہندوکش ریجن تھا۔

بونیر اور باجوڑ ، فیصل آباد، ڈیرہ اسماعیل خان ، خوشاب بٹگرام، مانسہرہ، سوات اور ایبٹ آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے تاہم کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

واضح رہے چند روز قبل بھی پاکستان  کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel