پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان "معاہدۂ مکہ"
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے دفاعی اور عسکری تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لئے ایک اہم سہ فریقی معاہدے پر اتفاق کیا ہے، جسے "معاہدۂ مکہ" کا نام دیا گیا ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی ذرائع کے مطابق معاہدے کا مقصد تینوں ممالک کے درمیان دفاعی اشتراک، عسکری تربیت، انٹیلی جنس تعاون، مشترکہ مشقوں اور خطے میں امن و استحکام کے لئے باہمی روابط کو فروغ دینا ہے۔
معاہدے کو اسلامی دنیا میں دفاعی تعاون کے ایک نئے باب کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جبکہ مبصرین کے مطابق اس سے خطے میں اسٹریٹجک شراکت داری مزید مستحکم ہونے کی توقع ہے۔
اس درمیان العربیہ کے مطابق پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے "معاہدۂ دفاعِ مشترک مکہ" پر دستخط کر دئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس معاہدے کے تحت تینوں ممالک میں سے کسی ایک پر مسلح حملہ، تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا، اور مشترکہ دفاعی تعاون کے تحت اس کا جواب دیا جائے گا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ذرائع کے مطابق معاہدے کا بنیادی مقصد کسی بھی جارحانہ اقدام کے خلاف اجتماعی دفاعی صلاحیت اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانا ہے، تاکہ خطے میں امن، استحکام اور مشترکہ سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔