پاکستان: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان، خیبرپختونخوا میں مؤخر
پاکستانی الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے جبکہ خیبرپختونخوا کے اضلاع میں بلدیاتی انتخابات مؤخر کر دیئے گئے ہیں۔
سحرنیوز/پاکستان: میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے انتحابی کمیشن نے ایک مختصر حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ 7 فروری کو ہو گا۔
الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری پنجاب کی درخواست منظور کر لی۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام امیدواروں اور حلقے کے ووٹروں کو یکساں مواقع فراہم کرنے کے لیے چیف سیکریٹری پنجاب کی درخواست قبول کرلی گئی ہے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سے پہلے الیکشن کمیشن نے ان اضلاع میں جہاں ایمرجنسی کا نفاذ تھا ان کے سوا صوبے کے دیگر اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کا حکم دیا تھا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے زیرِ صدارت اجلاس میں وفاقی حکومت کی جانب سے 4 نومبر کو جاری کیے گئے آرڈر پر غور کیا گیا اور آرڈر کی شق نمبر 2 کا جائزہ لیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق آرڈر کے تحت آئین کے آرٹیکل 140 اے کو معطل کیا گیا ہے، آرڈر کا اطلاق پچھلے آرڈرز میں مختص اضلاع کے علاوہ دیگر پر بھی کر دیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 140 اے مقامی حکومتوں کے قیام سے متعلق ہے، 140 اے کی شق 2 کے تحت بلدیاتی انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہیں، اجلاس میں باقی اضلاع میں 140 اے کی معطلی کے تناظر میں جاری انتخابی عمل پر اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel