آمریکا، فرانس اور برطانیہ کا شام پر حملہ
Apr ۱۵, ۲۰۱۸ ۰۱:۳۸ Asia/Tehran
فوٹو گیلری
شام کی سرکاری خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ شامی فضائیہ امریکا، برطانیہ اور فرانس کے حملے کا جواب دے رہی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق دمشق میں یکے بعد دیگرے کئی دھماکے سنے گئے اور دھواں اٹھتے بھی دیکھا گیا ہے۔ ان حملوں میں شہری علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
شام پر شروع ہونے والے حملوں پر عالمی سطح پر سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران اور روس سمیت کئی ممالک نے شام پر حملے کی مذمت کی ہے۔
روس کی جانب سے امریکی حملوں پر اپنے ردعمل کے اظہار میں کہا گیا ہے کہ امریکا عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے