صیہونی حملے میں یمن کے وزیر اعظم اوران کے ساتھیوں کی شہادت
Aug ۳۰, ۲۰۲۵ ۱۹:۵۲ Asia/Tehran
یمن کی حکومت نے ایک بان جاری کرکے صنعا پر گزشتہ جمعرات کے حملے میں وزیر اعظم اور ان کی کابینہ کے چند اراکین کی شہادت کی خبر دی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: صنعا میں وزیر اعظم سیکریٹریٹ نے ایک بیان جاری کرکے وزیر اعظم احمد غالب الرہوی اور ان کی کابینہ کے چند وزرا کی شہادت کی خبر دی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم صیہونی حکومت کے جمعرات کے حملے میں مجاہد وزیر اعظم احمد غالب الرہوی اور ان کی کابینہ کے چند وزرا کی شہادت کا اعلان کرتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے اس حملے میں چند وزرا زخمی بھی ہوئے ہیں جن ميں سے بعض کو سخت زخم آئے ہیں ۔