Aug ۳۱, ۲۰۲۵ ۰۸:۰۶ Asia/Tehran
  • بیلاروسی صحافی: ایران کی طاقت قابل تعریف ہے

بیلا روس کے ایک صحافی نے صیہونی حکومت کی مسلط کردہ 12 روزہ جنگ کا حولہ دیتے ہوئے،ایران کے عوام اور قیادت کی طاقت وشجاعت کو خراج تحسین پیش کیا ہے

سحرنیوز/ایران: بیلاروس کے معروف صحافی گریگوری آزارینوک نے ایرانی میڈیا کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ 12 روزہ مسلط کردہ جنگ کے دوران ایرانی عوام، حکومت اور قیادت کی شجاعت اور طاقت تعریف کی مستحق ہے۔

 انھوں نے کہا کہ بیلا روس کے عوام بھی ایرانیوں کی طرح، غیر قانونی پابندیوں، مجرمانہ جارحیت اور فوجی باجگیری کے مقابلے میں متحد ہیں۔  

بیلا روس کے سیاسی امور کے ماہر اور ممتاز صحافی گریگوری آزارینوک نے صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے دورہ منسک کے نتائج پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مدتوں صدر ایران کے دورے کا انتظار کیا۔

ٹیگس