Aug ۳۰, ۲۰۲۵ ۱۶:۵۹ Asia/Tehran
  • ایران میں موساد کے پھر کئی جاسوس گرفتار

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب نے ایک کامیاب کارروائی انجام دے کر صیہونی حکومت کی جاسوسی تنظیم موساد کے آٹھ جاسوں کو گرفتار کر لیا ہے۔،

سحرنیوز/ایران:  رپورٹ کے مطابق، ایرانی سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملک میں تخریب کاری کی صہیونی سازش ناکام بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے مشرقی صوبہ خراسان رضوی میں ایک بڑی کارروائی کے دوران اسرائیلی جاسوسی تنظیم موساد سے وابستہ دہشت گرد گروہ کے آٹھ ایجنٹ گرفتار جبکہ بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد، بم تیار کرنے کے آلات، لانچر کے پرزے اور بارودی مواد برآمد کر لیا۔

دفاعی ذرائع کے مطابق، گرفتار شدہ عناصر حالیہ بارہ روزہ جنگ کے دوران حساس اور اسٹریٹجک تنصیبات کے ساتھ ساتھ ممتاز فوجی شخصیات کی خفیہ معلومات موساد کو فراہم کر رہے تھے۔

علاوہ ازیں گرفتار ہونے والے دہشت گرد ریاستی و عسکری حکام پر حملوں اور مقدس شہر مشہد میں اہم مراکز کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ 

ٹیگس