ایران خطے کے نقشے میں تبدیلی اور تہران-ایروان تعلقات کو نقصان پہنچانے کا مخالف ہے: سیکریٹری سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل
ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے تہران خطے کے نقشے میں کسی بھی تبدیلی کو قبول کرے گا۔
سحرنیوز/ایران: یہ بات انہوں نے ہفتہ کو تہران میں آرمینیا کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری "آرمن گریگوریان" کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
ڈاکٹر علی لاریجانی نے آرمینیا کے ساتھ اقتصادی، سیاسی، سیکورٹی اور دفاعی تعلقات کی سطح پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے شمال-جنوب راہداری کی تکمیل اور بحیرہ اسود کو خلیج فارس سے ملانے کے منصوبے میں شمالی پڑوسی ممال کے ساتھ شراکت داری پر زور دیا۔
انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ایران خطے میں کسی بھی جغرافیائی سیاسی تبدیلی اور تہران ایروان تعلقات کو نقصان پہنچانے کا مخالف ہے۔
اس ملاقات میں آرمینیا کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بے مثال قرار دیا۔
انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ آرمینیا مستقبل قریب میں ایران کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کے حوالے سے ایک جامع سمجھوتے پر دستخط کرنے کے لیے آمادہ ہے۔