صیہونی: حماس ہماری حکومت سے زیادہ سچی ہے
نتن یاہو حکومت کے خلاف مظاہروں میں اسرائیلیوں کا کہنا ہے کہ حماس ان کی حکومت سے زیادہ معتبر ہے
سحرنیوز/عالم اسلام: اسرائیلیوں میں نتن یاہو کی حکومت کے خلاف غم و غصہ روزبروز بڑھتا جارہا ہے اور تل ابیب میں جنگ غزہ کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں وسعت آگئی ہے
اس رپورٹ کے مطابق بعض اسرائیلی اب صراحت کے ساتھ کہنے لگے ہیں کہ حماس میں ان کی حکومت سے زیادہ صداقت پائی جاتی ہے ۔
اسی کے ساتھ عبرانی ذائع ابلاغ اسرائیلی معاشرے میں مایوسی پھیل جانے کی خبر دے رہے ہیں ۔ ان ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ صیہونی آباد کاراپنی حکومت سے زیادہ حماس کی فراہم کردہ اطلاعات کو معتبر اور سچا سمجھتے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق صیہونی مظاہرین نتن یاہو کے دفتر پر جھوٹ پھیلانے کا الزام لگاتے ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ ان کے اندر اپنی حکومت سے نفرت کس حدتک بڑھ گئی ہے
اسرائيل کے نیشنل سیکورٹی اسٹڈیزانسٹی ٹیوٹ کے تازہ سروے کے مطابق نتن یاہو حکومت سے 76 فیصد اسرائیلیوں کا اعتماد ختم ہوچکا ہے اور بہت سے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ جنگ چلانے میں ملی مصلحتوں پر نتن یاہو کے ذاتی سیاسی مفادات غالب ہیں۔