تہران، عالمی یوم علی اصغر+ تصاویر+ ویڈیو
ایران سمیت دنیا کے 45 سے زائد ملکوں میں عالمی یوم علی اصغر منایا جا رہا ہے۔
کربلا کے ششماہے شیر خوار حضرت علی اصغرعلیہ السلام کی یاد میں آج جمعہ چھ محرم الحرام کو ایران سمیت پوری دنیا میں عالمی یوم علی اصغر منایا جا رہا ہے اور اس مناسبت سے منعقدہ عزاداری کے پروگراموں میں لاکھوں عاشقان اہل بیت عصمت وطہارت شریک ہیں۔
تہران میں عالمی یوم علی اصغر کا پروگرام آزادی اسٹیڈیم میں منعقد ہوا جس میں ہزاروں مائیں اپنے ننھے اور معصوم بچوں کو لے کر کربلا کے ششماہے شیر خوار سے عہد پیمان کرنے آئی ہیں۔ ایران میں عالمی یوم علی اصغر کی تقریب 6 ہزار جگہوں پر منعقد ہوئی
عالمی یوم علی اصغر کے پروگرام آج جمعے کو بیک وقت ایران اور دنیا کے 45 ملکوں میں منعقد ہو رہے ہیں اس موقع پر مائیں اپنے کمسن اور معصوم بچوں کو اپنی آغوش میں لے کر کربلاکے ششماہے کی ماں حضرت رباب کی مظلومی و مصائب پر نوحہ وگریہ کر رہی ہیں۔
عالمی یوم عالمی اصغر ہر سال محرم کے پہلے جمعے کو کربلا میں شہید کئے گئے بچوں خاص طور پر حضرت علی اصغر کی یاد میں منایا جاتاہے۔ اس پروگرام میں مائیں اپنے بچوں کو سبز وسفید رنگ کے لباس پہنا کر اور پیشانیوں پر پٹیاں باندھ کر جن پر عام طور پر یا صاحب الزمان اور علی اصغرکا نام لکھا ہوتا ہے شرکت اور اہل بیت اطہار سے اپنی والہانہ محبت و عقیدت کا اظہار کرتی ہیں۔