Jul ۲۳, ۲۰۲۰ ۲۲:۵۸ Asia/Tehran
  • آخری لمحہ تک

ان دنوں کرونا وائرس کی وباء کے ساتھ ہی نرسوں اور ڈاکٹروں کا ذکر پہلے سے زیادہ کیا جارہا ہے کیونکہ آج کل نرسنگ اور میڈیکل اسٹاف کے افراد دفاع مقدس کے مجاہدوں کی مانند زندگی کے آخری لمحہ تک ، کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں مصروف ہیں۔

میڈیکل اسٹاف کے افراد اپنے ہم وطنوں کے غم و الم کو برداشت کرنے کے علاوہ کرونا وائرس سے مقابلے کے دوران اپنے اسٹاف کے افراد کے بچھڑنے کا غم بھی سہ رہے ہیں اور یہ امر ان کے لئے دوہرے رنج  کا باعث بن رہا ہے۔

یہ رپورٹ تہران کے بقیۃ اللہ اسپتال کے میڈیکل اسٹاف سے متعلق ہے ، جہاں اس وقت میڈیکل شعبہ سے وابستہ سات افراد کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے اسی اسپتال میں ایڈمٹ ہیں۔

 

ٹیگس