شہید محسن فخری زادے کے اہل خانہ کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات+ تصاویر
https://urdu.sahartv.ir/news/photo_gallery-i379974-شہید_محسن_فخری_زادے_کے_اہل_خانہ_کی_رہبر_انقلاب_اسلامی_سے_ملاقات_تصاویر
ایران کے مشہور ایٹمی اور دفاعی سائنسداں شہید محسن فخری زادے کے اہل خانہ نے کل بروز پیر رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات ۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۶, ۲۰۲۱ ۰۵:۵۸ Asia/Tehran
  • شہید محسن فخری زادے کے اہل خانہ کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات+ تصاویر

ایران کے مشہور ایٹمی اور دفاعی سائنسداں شہید محسن فخری زادے کے اہل خانہ نے کل بروز پیر رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات ۔

دوشنبے کو ہونے والی اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ عظمی سید علی خامنہ ای نے شہید فخری زادے کی سائنسی خدمات، ان کے اخلاص اور علم و عمل کے میدان میں ان کی قابل فخر موجودگی کی قدردانی کرتے ہوئے فرمایا کہ عظیم مرتبہ جسے خدا وند متعال نے ان کو شہادت سے عطا کیا ہے، ان کی بے نظیر زحمتوں اور خلوص کا عطیہ ہے اور اس مقام کا دنیا کے کسی بھی مقام سے مقایسہ نہیں کیا جا سکتا۔

اس ملاقات میں ایران کے ایٹمی اور دفاعی سائنسداں کی اہلیہ اور ان کے بچوں نے بھی شہید فخری زادے کی شہادت پر رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے جاری ہونے والے تعزیتی پیغام پر شکریہ ادا کیا۔