Mar ۰۶, ۲۰۲۱ ۱۰:۰۷ Asia/Tehran
  •  یوم شجر کاری کے موقع پر رہبرانقلاب اسلامی نے دو پودے لگائے (تصاویر)

رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے جمعے کے روز یوم شجر کاری کی مناسبت سے دو پودے لگائے۔ اس موقع پر آپ نے فرمایا کہ ماحولیات سے متعلق فعالیت، دینی اور انقلابی فعالیت ہے اور اسے عیش اور سجاوٹ کی نظر سے نہیں دیکھا جانا چاہیے۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا  کہ خداوند عالم نے پیڑ پودوں کو انسانی زندگي اور انسانی تمدن کی تعمیر کے لیے ایک اہم عنصر اور بنیاد قرار دیا ہے۔ انھوں نے ماحولیات پر دین اور دینی تعلیمات کی توجہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ درخت اور پودے لگانا ان نیک کاموں میں سے ہیں جن پر اسلام کی مقدس شرع میں زور دیا گيا ہے۔

ٹیگس