اسلامی انقلاب ایک زندہ حقیقت
تحریر : مولانا ولی الحسن رضوی
اسلامی انقلاب کے جوش و خروش اور شعور و آگہی سے معمور ’’عشرۂ فجر‘‘ کے یہ ایام تمام حریت نواز قوموں اور ملتوں کو مبارک ہو ں۔
آج اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے اسلامی انقلاب اور اس کی حکیمانہ قیادت و رہبری نے مختلف قوموں اور ملتوں کے افکار و اعتقادات پر زبردست اثر ڈالا ہے اور یہی چیز بین الاقوامی سطح پر روزافزوں مذہبی رجحانات کا باعث بنی ہے، اسلامی انقلاب کی کامیابی اور پور ی آزادی و استقلال کے ساتھ پچھلی چھتیس سالہ کارکردگی نے لوگوں میں اعتماد نفس اور ایمانی حوصلے اور امنگوں میں اضافہ کردیا ہے جو خود ان کے جذبات و احساسات کے اظہارات میں نمایاں اور ہویدا ہے۔ باہمی اتحاد، ہم دردی و جاں نثاری اور جہاد و شہادت کی مانند اسلامی معیارات کی ترویج نے اسلامی انقلاب کو موجودہ دور کے ایک سب سے بڑے موثر اور رہنما انقلاب میں تبدیل کردیا ہے۔
قدم قدم پہ ہیں روشن چراغ مصطفوی ؐ روش روش پہ ہیں نخل اخوت و ایثار
خلوص و مہر و وفا کے کھلے ہوئے ہیں گلاب ہوا ہے گلشن ایران ہمکنار بہار
’’جا ء الحق و زھق الباطل‘‘ کے عنوان سے ہندوستان کے شاعر بدرالدین بدرؔ کہتے ہیں:
آیا افق پر وہ مہ کامل |
|
دور ہوئی تاریکی منزل |
کرگئی خیرہ نور کی جھلمل |
|
بکھرے اجالے محفل محفل |
حال حسیں روشن مستقبل |
|
جاء الحق و زھق الباطل |
امام خمینی ؒ کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جراؔر چھولسی نے کہا تھا:
یہ اتحاد باہمی اب تک سنا نہیں |
|
شیعہ ہے کون؟ کون ہے سنی پتا نہیں |
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
سب ایک دل ہیں کوئی کسی سے جدا نہیں |
|
جادو سیاست علوی پر چلا نہیں |
الٹا طبق دیار ضلالت شعار کا |
|
اپنے قلم سے کام لیا ذوالفقار کا |
مقصود جعفری ؒ کہتے ہیں:
ایران کی قیادت نے تاثیر صفا بخشی |
|
احساس کے صحرا کو پھر تازہ ہوا بخشی |
محروم تمنا کو جینے کی ادا بخشی |
|
پابند سلاسل کو رفتار صبا بخشی |
جو قوت باطل ہے حیران ہے پریشاں ہے |
|
اسلام کی قوت سے پھر کفر ہراساں ہے |
معجز جونپوری کہتے ہیں:
ایک قطرے کا تموج پھیل کر طوفاں بنا |
|
عہد حاضر سے لیا روحانیت نے انتقام |
غرہ افواج ہتھیاروں کی کثرت کیا ہوئی |
|
ایک مومن کی فراست نے بدل ڈالا نظام |
نذیر بنارسی کہتے ہیں:
ایران فیض ہے یہ ترے انقلاب کا |
|
اک انقلاب آج ہر ایک زندگی میں ہے |
آواز آج ایک ہو فرقہ کوئی بھی ہو |
|
ایمان والو! سب کی بھلائی اسی میں ہے |
|
|
|
ایم اے صدیقی فرماتے ہیں:
اے زمانے یاد رکھ ہم پیرو اسلام ہیں |
|
دشمن دیں کیلئے ہم موت کا پیغام ہیں |
آج رہبر دور حاضر کیلئے ایران ہے
آصف رضا:
جن کو دعویٰ ہے محمد ؐ سے وفاداری کا |
|
باندھ کر سر سے کفن آئیں وہ اسلام کے ساتھ |
’’مجھے ہے حکم اذاں‘‘ کے عنوان سے جوازؔ جعفری نے کہا تھا:
میں جانتا ہوں کہ وہ کام کر رہا ہوں میں |
|
اس ایک جرم کی پاداش میں سربازار |
میں سب کے سامنے مصلوب ہو بھی سکتا ہوں
احمد ہاشمی کہتے ہیں:
اندھیرے حد سے بڑھ جائیں، فضا تاریک ہوجائے،
تو یہ قانون قدرت ہے،
کہ پَوپھٹتی، سحر ہوتی ہے سورج بھی نکلتا ہے،
نئی سجتی ہے پھر اک کربلا پھر خون بہتا ہے،
کئی معصوم کٹتے ہیں، بہادر زور آور اور جری پھر کام آتے ہیں،
نئی تاریخ بنتی ہے نیا سورج نکلتا ہے،
نئی آواز آتی ہے خمینی رہبر ملت خمینی قائد امت