Aug ۱۱, ۲۰۲۱ ۲۰:۱۳ Asia/Tehran
  • اعضا کی پیوندکاری میں ایران نمایاں عالمی پوزیشن کا مالک

ایران نے اعضا کی پیوندکاری کے میدان میں شاندار ترقی کی ہے اور دنیا میں نمایاں مقام حاصل کرلیا ہے۔

عالمی شہرت یافتہ ایرانی سرجن اور ایران میں کڈنی ٹرانسپلانٹیشن کے بانی ، ڈاکٹرعلی ملک حسینی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اعضا کی پیوندکاری کے میدان میں ایران بہترین عالمی پوزیشن کا مالک ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیراز کا بوعلی سینا خیراتی اسپتال نہ صرف ایران بلکہ دنیا میں پیوندکاری کا سب سے بڑا مرکز ہے جہاں گردے، دل اور پتے کی پیوندکاری انجام دی جاتی ہے۔

ڈاکٹر علی ملک حسینی نے بتایاکہ اب تک اس اسپتال میں صرف گردے کی پیوندکاری کے چھے ہزار آپریشن کیے جاچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران برین ہیمج کا شکار ہونے والوں کے اعضا کی منتقلی اور پیوندکاری کے لحاظ سے بھی دنیا میں پہلے نمبر ہے ، جبکہ شیراز کے بوعلی سینا اسپتال کا شمار دنیا کے ایسے بہترین اسپتالوں میں ہوتا ہے جہاں پیوندکاری کے بعد مریض کے زندہ رہنے کا چانس سب سے زیادہ ہے۔ بوعلی سینا اسپتال میں اس وقت گردے کی پیوندکاری کے سالانہ چھے سو اڑتیس آپریشن کیے جارہے ہیں جبکہ امریکہ میں ایسے آپریشن کی تعداد پانچ سو اکسٹھ آپریشن سالانہ ہے۔ بڑی تعداد میں غیر ملکی شہری بھی ، اعضا کی پیوندکاری کے لیے ایران کے شہر شیراز کے بوعلی سینا اسپتال آتے ہیں اور ان کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

ٹیگس