ناسا کے ہیلی کاپٹر نے پرواز کا ریکارڈ توڑ دیا
https://urdu.sahartv.ir/news/science_and_technology-i415492-ناسا_کے_ہیلی_کاپٹر_نے_پرواز_کا_ریکارڈ_توڑ_دیا
 مریخ پر موجود ناسا کے ہیلی کاپٹر اِنجینوئیٹی نے 35 ویں پرواز مکمل کرتے ہوئے مریخی ماحول میں 46 فِٹ کی بلندی پر پرواز کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۱۲, ۲۰۲۲ ۱۱:۰۲ Asia/Tehran
  • ناسا کے ہیلی کاپٹر نے پرواز کا ریکارڈ توڑ دیا

 مریخ پر موجود ناسا کے ہیلی کاپٹر اِنجینوئیٹی نے 35 ویں پرواز مکمل کرتے ہوئے مریخی ماحول میں 46 فِٹ کی بلندی پر پرواز کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

سحر نیوز/ سائنس اور ٹکنالوجی: ناسا ریکارڈ کے مطابق تقریباً دو کلو وزنی اس چوپر نے اس سے قبل 39 فِٹ کی بلند پرواز کرتے ہوئے ریکارڈ قائم کیا تھا۔ گزشتہ ہفتے کی جانے والی  پرواز 22 نومبر کے بعد پہلی پرواز تھی۔

اس پرواز کا مقصد ہیلی کاپٹر کے مقام کو بدلنا تھا تاکہ وہ پرزروینس روور کے ساتھ رابطے کو قائم رکھ سکے۔

ناسا کے مطابق روور مریخ پر 45 کلو میٹر چوڑے جیزیرو گڑھے میں قدیم زندگی کے آثار کی تلاش کے لیے موجود ہے۔

ناسا کا یہ پرزروینس روور فروری 2021 میں مریخ پر اترا تھا۔