آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی مجلس چہلم
Feb ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۸:۲۱ Asia/Tehran
تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ مرحوم آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے چالیسیویں کی مجلس، تہران میں امام خمینی رح کے مزار پر منعقد ہوئی جس میں بڑی تعداد میں سوگواروں نے شرکت کی۔
مرحوم آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی مجلس چہلم کو نائب صدر حجت الاسلام مجید انصاری نے خطاب کیا اور اسلامی انقلاب کی تحریک اور اس کے بعد کے برسوں میں انقلاب کو مضبوط بنانے میں ان کے اہم کردار پر روشنی ڈالی-
مرحوم آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی مجلس چہلم میں سینئیر نائب صدر اسحاق جہانگیری، امام خمینی کے حرم کے متولی سید حسن خمینی، وزیرخارجہ محمدس جواد ظریف، انٹلیجنس کے وزیر سید محمود علوی اور دیگر اعلی سول اور فوجی شخصیات نے شرکت کی-
آیت اللہ ہاشمی رفسجانی کا گذشتہ آٹھ جنوری کو دل کا عارضہ لاحق ہونے کی بنا پر انتقال ہو گیا تھا۔