ایرانی فلم کے لیے گولڈن ایلیفنٹ ایوارڈ
Nov ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۳:۵۹ Asia/Tehran
ایرانی فلم رویائے سرخ یا ریڈ ڈریم کو ہندوستان میں ہونے والے بچوں کے عالمی فلمی میلے میں گولڈن ایلیفنٹ ایوارڈ دیا گیا ہے۔
معروف ایرانی فلمساز شہر یار پور سعیدیان کی فلم رویائے سرخ پہلی ایسی ڈرامیٹک فلم ہے جسے ایران، روس، امریکہ، ہندوستان اور البانیہ میں ہونے والے عالمی سطح کے فلمی میلوں میں متعدد ایوارڈ دیئے جا چکے ہیں۔
ہندوستان میں بچوں کی فلموں کا عالمی میلہ آٹھ سے چودہ نومبر تک جاری رہا۔