ایرانی فلمی صنعت دنیا کی جدید ترین فلمی صنعتوں میں سے ایک ہے: پاکستانی وزیر ثقافت
شیراز میں منعقدہ بین الاقوامی فجر فلم فیسٹیول میں پاکستان کے وزیر ثقافت نے کہا ہے کہ ایرانی فلمی صنعت دنیا کی جدید ترین فلمی صنعتوں میں سے ایک ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: ایران کے تاریخی شہر شیراز میں منعقدہ بین الاقوامی فجر فلم فیسٹیول میں پاکستان کے وزیر ثقافت نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کی قومیں شانہ بشانہ کھڑی ہیں اور یہ کہ ایرانی فلمی صنعت دنیا کی جدید ترین فلمی صنعتوں میں سے ایک ہے۔
پاکستان کے وزیر ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے ایرانی وزیر ثقافت اور فیسٹیول میں موجود حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ "اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کی دعوت پر فجر انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ایک وفد کے ساتھ شرکت کرنا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے ایک دوسرے کے ساتھ تاریخی، برادرانہ اور دوستانہ تعلقات ہیں۔
پاکستانی وزیرثقافت نے کہا "صیہونی حکومت کی طرف سے ایران کے خلاف غیر قانونی طور پر مسلط کی گئی بارہ روزہ جنگ کے دوران، پاکستان کی حکومت اور عوام، ایران کی عظیم قوم کے ساتھ کھڑے تھے۔ پاکستان کی قومی اسمبلی، سینیٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں ایران کی حمایت میں قراردادیں منظور کی ۔
پاکستانی وزیر ثقافت نے تاکید کی کہ پاکستان ایرانی سنیما صنعت کے قیمتی تجربے سے استفادہ کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے جو کہ دنیا کی معروف سنیما صنعتوں میں سے ایک ہے۔ اورنگزیب خان کھچی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ نوجوان پاکستانی پروڈیوسرز اور فلم ساز ایران آئیں، اپنے خیالات کا اظہار کریں اور مشترکہ پروڈکشن کی صورت میں ایرانی سنیما کے ساتھ تعاون کریں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok
انھوں نے کہا کہ یہ تجربہ پاکستانی فلم سازوں اور پروڈیوسرز کی نوجوان نسل کے لیے بہت قیمتی ثابت ہوگا۔ اورنگ زیب کھچی نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ مستقبل میں دونوں ممالک کی یونیورسٹیوں اور فلمی اداروں کے درمیان مفاہمت کی متعدد یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔
قابل ذکر ہے اس فیسٹیول میں ہندوستان، پاکستان، آذربائیجان، ترکیہ اور سری لنکا سمیت تیئس ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔