کربلا کا ایک اور اعزاز
عراق کے مقدس شہر کربلا میں دنیا کا سب سے بڑا شاورمہ تیار کر کے عالمی ریکارڈ قائم کردیا گیا ہے۔
یوں تو شاورمہ اکثر افراد کو پسند ہوتا ہے لیکن جناب اتنا بڑا شاورمہ شاید ہی کبھی کسی نے دیکھا یا کھایا ہو۔
عدنان ٹارٹن نامی عراقی شخص نے دنیا کا سب سے بڑا شاورمہ بنانے کی ٹھانی اور ماہر چیفس کے ساتھ مل کر گوشت، مختلف ساس اور سبزیوں سے 3 ٹن وزنی شاورمہ تیار کیا اور ورلڈ ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کروالیا۔
اس ریکارڈ توڑ شاورمہ کو اربعین حسینی کے موقع زائرین ابا عبداللہ الحسین (ع) کی پذیرائی کے لئےتیار کیا گیا جسے 40 ہزار سے زائد زائرین نے کربلا کی جانب پیدل مارچ کے موقع پر تناول فرمایا ۔
واضح رہے کہ ہر سال پوری دنیا سے 3 کروڑ سے زائد زائرین اربعین ابا عبداللہ الحسین (ع) میں شرکت کرنے کے لئے کربلائے معلی جاتے ہیں اور حضرت امام حسین(ع) اور آپ کے اصحاب وانصار کے چہلم کے پروگرام میں شرکت کرتے ہیں۔