Aug ۲۰, ۲۰۱۸ ۲۲:۲۸ Asia/Tehran

جس طرح کوئی بھی رات شب قدر کے برابر فضیلت نہیں رکھتی، اسی طرح سال بهر کا کوئی بهی دن، روزِ عرفہ کے بربر فضیلت و اہمیت نہیں رکهنا۔

Hussain (AS) - Muallim-e-Hajj-e-Ibrahimi - Ustad Syed Jawad Naqvi  - 07-10-2014

 

'' اندھی ہے وہ آنکھ جو تجھے اپنا نگھبان نہیں پاتی '' -  دعائے عرفہ

 

 

   13-09-2016 دعای عرفہ [Dua Arafa] Explanation by Ustad Syed Jawad Naqvi - 2016 

 

یہی وجہ ہے کہ اللہ تبارک و تعالی جتنے جہنمی عرفہ کے دن آزاد کرتا ہے اتنے سال بھر میں بھی آزاد نہیں کرتا۔

عرفہ کے دن جتنے لوگوں کو نجات ملتی ہے، اتنی سال بهر میں نہیں ملتی۔

دنیاوی جہنم سے آزاد کرنے اور نجات کا مطلب یہ ہے کہ گناهوں سے پاک کرتا ہے، لغزشوں کو معاف کرتا ہے اور اس طرح اسبابِ بدبختی و بربادی محو کر دیتا ہے۔

یاد رکهئے، بعض گناہ صرف عرفہ کے دن بخشے جاتے ہیں۔

اہم ترین اعمال:

سب کے لئے دل سے دعا کریں، خصوصاً ان کے لئے جن سے آپ ناراض ہیں۔

اس طرح آپ کی روح پاک و سالم اور نہایت وسیع و با ظرف ہو گی۔

-    غسل کرنا (نیت: غسلِ روزِ عرفہ قربتاً الی الله)

-   روزه رکهنا، بہت اہم، بہت مؤثر ہے۔

۔۔۔  جو بعض احادیث کے مطابق دو سال کا کفارہ ہے۔

-  صدقہ ضرور دیں ۔

کسی غریب کی مدد کریں لیکن عام دنوں سے زیادہ صدقہ دیں۔

-   امام حسین (ع)  کی زیارت پڑھنا۔

توجہ اور عشق و اشک کے ساتھ

- دعائے روز عرفہ پڑھنا

امام حسین(ع)  سے نقل شدہ دعائے عرفہ پڑهنا، نہایت اہم دعا ہے۔

اگرمؤمنین کے اجتماع کے ساتھ پڑھے تو دعا کی قبولیت یقینی ہوتی ہے۔

بہتر ہے کہ دعائے عرفہ پڑھنے سے پہلے کم از کم ایک دفعہ اس کا مکمل ترجمہ پڑھ لے۔

-  روز عرفہ، نماز عصر کے بعد، دعاء عرفہ پڑھنے سے قبل، زیر آسمان دو رکعت نماز بجا لائے اور اپنے گناہوں کا اقرار و اعتراف کرے تاکہ اسے عرفات میں حاضری کا ثواب ملے اور اس کے گناہ معاف ہوں۔

دو رکعت نماز کا طریقہ:

پہلی رکعت میں سورۃ الحمد کے بعد سورۃ توحید

اور دوسری رکعت میں سورۃ الحمد کے بعد سورۃ کافرون پڑھے۔

نیت: دو رکعت نماز روزعرفہ پڑھتا ہوں قربتاً الی الله

ٹیگس