Oct ۰۷, ۲۰۱۸ ۰۹:۲۷ Asia/Tehran
  • اسلام کا مطلب کیا ہے؟

وقال (عليه السلام): لاََنْسُبَنَّ الاِْسْلاَمَ نِسْبَةً لَمْ يَنسُبْهَا أَحَدٌ قَبْلِي: الاِْسْلاَمُ هُوَ التَّسْلِيمُ، وَالتَّسْلِيمُ هُوَ الْيَقِينُ، وَالْيَقِينُ هُوَ التَّصْدِيقُ، وَالتَّصْدِيقُ هُوَ الاِْقْرَارُ، وَالاِْقْرَارُ هُوَ الاَْدَاءُ، وَالاْدَاءُ هَوَ الْعَمَلُ.

میں اسلام کی ایسی صحیح تعریف بیان کرتا ہوں جو مجھ سے پہلے کسی نے بیان نہیں کی .اسلام سر تسلیم خم کرنا ہے، اور سر تسلیم خم کرنا یقین ہے اور یقین تصدیق ہے اور تصدیق اعتراف فرض کی بجا آوری ہےاور فرض کی بجاآوری عمل ہے۔

 تشریح

یعنی اگر کوئی اسلام لے آئے اور عمل نہ کرے تو گویا حقیقت میں اسلام نے اس کی ذات پر کوئی اثر ہی نہیں کیا۔

امیر المومنین نے جتنی بھی باتیں بیان کی ہیں اس قول میں وہ تمام ایک دوسرے کے لازم و ملزوم ہیں یعنی کہ اگر سورج آئے تو روشنی ضرور ہوگی اسی طرح اگر کوئی حقیقی اسلام لائے گا تو عمل ضرور کرے گا ورنہ اسلام کا دعوی غلط اور بے بنیاد ہے۔

ٹیگس