تین مصیبتیں روزانہ
ایک شخص محضر امام زين العابدين علیه السلام میں پہنچا اور اپنی زندگی کی کیفیت پر شکایت کرنے لگا ۔
امام عليه السلام نے فرمایا:
بیچارہ فرزند آدم روزانہ تین مصیبتوں میں گرفتار ہے کہ جن میں سے کوئی عبرت حاصل نہیں کرتا، اگر عبرت حاصل کرتا تو دنیا اور اس کی مشکلات آسان ہو جاتیں۔
پہلی مصیبت: ہر دن اس کی زندگی سے کم ہوتا ہے ، اگر اس کے مال کا نقصان ہو جائے تو غمگین ہوتا ہے لیکن اس کا سرمایہ ممکن ہے ایک دن دوبارہ مل جائے لیکن زندگی کا گزرا ہوا لحظہ دوبارہ نصیب نہیں ہوگا ۔
دوسری مصیبت: روزانہ ، اپنی روزى خود کھاتا ہے، اگر حلال تھی تو اس کا حساب دینا ہے، اگر حرام تھی تو اس کی سزا پائے گا۔
پھر فرمایا:
تیسری مصیبت زیادہ اہمیت رکھتی ہے
امام نے فرمایا:
ہر دن ختم ہو جاتا ہے اور ایک قدم آخرت کے نزدیک ہوتا جاتا ہے ، لیکن نہیں جانتا، اور یہ بھی معلوم نہیں ہوتا کہ بہشت کی طرف جا رہا ہے یا جہنم کی طرف ۔
بحارالانوار ج 78، ص 160.