برے خوابوں سے چھٹکارا!
اگر برے اور ڈراؤنے خواب آپ کو ستا رہے ہیں تو عبد خدا مرحوم آیت اللہ العظمیٰ بہجت (رہ) کے بتائے ہوئے اس نسخے پر عمل کریں۔
آیت اللہ العظمیٰ بہجت رحمت اللہ علیہ سے پوچھا گیا کہ برے اور ڈراؤنے خوابوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے آپ کیا فرماتے ہیں؟ تو مرحوم نے جواب میں فرمایا کہ وہ سورے جو ’’قُل‘‘ سے شروع ہوتے ہیں،انکی تلاوت کی جائے۔ یعنی چاروں قل اور اسکے علاوہ یہ دعا جو ’’جنات الخلود‘‘ میں نقل کی گئی ہے،اسے بھی سونے سے قبل پڑھا جائے:
سُبْحانَ اللهِ ذِی الشأنِ، دائِمِ السلْطانِ، عَظیمِ الْبُرهانِ، کل یوْمٍ هُوَ فی شَأْنٍ، یا مُشْبِعَ البُطُونِ الْجائِعَةِ، وَ یا کاسِی الْجُنُوبِ الْعارِیةِ، یا مُسَکِّنَ الْعُرُوقِ الضارِبَةِ، وَ یا مُنَوِّمَ الْعُیونِ الساهِرَةِ، سَکِّنْ عُرُوقِی الضارِبَةِ وَأذَنْ لِعَینی نَوْماً عاجِلاً.
حوالہ:در محضر بهجت، ج٣، ص۶١-۶٢