Jan ۱۹, ۲۰۱۹ ۱۸:۵۵ Asia/Tehran
  • دخت رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی چند احادیث

پیغمبر اسلام (ص) کی لخت جگر، شہزادی کونین، حضرت فاطمہ زہرا (س) کے یوم شہادت کی مناسبت سے سحر عالمی نیٹ ورک، اہلبیت اطہار (ع) کے تمام چاہنے والوں کی خدمت میں بادل مغموم تعزیت پیش کرتا ہے۔

حدیث (۱)

قالت فاطمہ سلام اللہ علیھا : ” ما یصنع الصائم بصیامہ اذا لم یصن لسانہ و سمعہ و بصرہ و جوارحہ “

ترجمہ :  

حضرت فاطمہ زہرا (ع) فرماتی ہیں:

” اگر روزہ دار حالت روزہ میں اپنی زبان، اپنے کان و آنکھ اور دیگر اعضاء کی حفاظت نہ کرے تو اس کا روزہ اس کے لئے فائدہ مند نہیں ہے “۔

حدیث(۲)

قالت فاطمہ سلام اللہ علیھا :

” یا ابا الحسن انی لا مستحیی من الٰھی ان اکلف نفسک ما لا تقدر علیہ “

ترجمہ :

حضرت فاطمہ زہرا (ع) فرماتی ہیں :

” اے علی مجھے خدا سے شرم آتی ہے کہ آپ سے ایسی چیز کی فرمائش کروں جو آپ کی قدرت سے باہر ہے “۔

 

حدیث(۳)

قالت فاطمہ سلام اللہ علیھا :

” الزم عجلھا فان الجنة تحت اقدامھا “

ترجمہ :

حضرت فاطمہ زہرا (ع) فرماتی ہیں :

” ماں کے پیروں سے لپٹے رہو ( ماں کا احترام کرو)  اس لئے کہ جنت انہیں کے پیروں کے نیچے ہے “۔

حدیث(۴)

قالت فاطمہ سلام اللہ علیھا :

” خیر للنسا ان لا یرین الرجال و لا یراھن الرجال “

ترجمہ :

حضرت فاطمہ زھرا (ع) فرماتی ھیں :

” عورتوں کے لئے خیر و صلاح اس میں ہے کہ نہ تو وہ نا محرم مردوں کو دیکھیں اور نہ نامحرم مرد ان کو دیکھیں “۔

حدیث(۵)

قالت فاطمہ سلام اللہ علیھا :

”حبب الٰھی من دنیاکم ثلاث : تلاوة کتاب اللہ و المنظر فی وجہ رسول اللہ

و الانفاق فی سبیل اللہ “

ترجمہ :

حضرت فاطمہ زہرا (ع) فرماتی ہیں :

” میرے نزدیک تمہاری اس دنیا میں تین چیزیں محبوب ہیں: تلاوت قرآن مجید ، زیارت چہرہ رسول خدا  اور راہ خدا میں انفاق “۔

حدیث(۶)

قالت فاطمہ سلام اللہ علیھا :

” من اصعد الی اللہ خالص عبادتہ اھبط اللہ عزو جل الیہ افضل مصلحتہ “

ترجمہ :

حضرت فاطمہ زہرا (ع) فرماتی ہیں :

” ہر وہ شخص جو اپنے خالصانہ عمل کو خداوندعالم کی بارگاہ میں پیش کرتا ہے خدا بھی اپنی بہترین مصلحت اس کے حق میں قرار دیتا ہے “۔

حوالہ :

۱۔ تحف العقول ص ۹۵۸ ،  ۲۔ تحف العقول ص ۹۵۸،  ۳۔ تحف العقول ص ۹۵۸،  ۴۔ تحف العقول ص ۹۶۰ ،  ۵۔ تحف العقول ص۹۶۰،  ۶۔ تحف العقول ص۹۶۰

ٹیگس