بین الاقوامی فجر فیشن میلہ، بیس ممالک کی شرکت
Feb ۱۶, ۲۰۱۹ ۱۵:۳۹ Asia/Tehran
جنوب مشرقی ایران کے ساحلی شہر چابہار میں جاری آٹھویں بین الاقوامی فجر فیشن میلے میں دنیا کے بیس ممالک حصہ لے رہے ہیں۔
ہمارے نمائندے کے مطابق بین الاقوامی فجر فیشن میلے میں بیس ایشیائی اور یورپی ملکوں نے اپنے اسٹال لگائے ہیں جہاں اسلامی فیشن ملبوسات کی نمائش کی جارہی ہے۔
بین الاقوامی فجر فیشن میلے میں جن ملکوں نے اپنے اسٹال لگائے ہیں ان میں ہندوستان، پاکستان کے علاوہ سنگاپور، کینیڈا، چین، روس اور اٹلی جیسے یورپی ممالک بھی شامل ہیں۔
فیشن ملیہ چودہ فروری سے چابہار میں شروع ہوا ہے اور سترہ فروری تک جاری رہے گا۔
تہران میں بھی بین الاقومی فجر فیشن میہ، شہر کے گفتگو پارک میں پندرہ فروری سے شروع ہوا ہے اور اکیس فروری تک جاری رہے گا۔