Apr ۱۹, ۲۰۱۹ ۱۵:۴۹ Asia/Tehran
  • ایران کے زنجان میں انٹرنیشنل فوڈ فیسٹول کا آغاز

ایکو شاہراہ ریشم انٹرنیشنل فوڈ فیسٹول شمال مغربی ایران کے شہر زنجان میں شروع ہوگیا ہے۔

 پانچویں ایکو شاہراہ ریشم انٹرنیشنل فوڈ فیسٹول میں اقتصادی تعاون تنطیم ای سی او کے رکن ممالک حصہ لے رہے ہیں۔ فیسٹول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایران  کے محکمہ نیشنل ہیرٹیج، ہینڈکرافٹس اینڈ ٹوریزم کے سربراہ  یحی رحمتی نے کہا کہ قومیتی، نسلی، جغرافیائی، سیاسی اور لسانی تفاوت کبھی بھی قوموں کے درمیان دوستی اور تعاون میں رکاوٹ نہیں بن سکا ہے۔انہوں نے کہا کہ مختلف سماج و معاشرے اور قومیں باہمی ثقافتی اور انسانی اشتراک کی بنیاد پر ایک دوسرے کے ساتھ رابطے استوار کرتی رہیں ہیں اور کھانا پینا ان اشتراکات میں سے ایک ہے۔قابل ذکر ہے کہ ایکو شاہراہ  ریشم انٹرنیشنل فوڈ فیسٹول چودہ روز تک جاری رہے گا۔اس فیسٹول میں رکن ممالک اپنے یہاں رائج اور مخصوص کھانوں کے اسٹال لگائے ہیں۔

ٹیگس