بین الاقوامی فجر فلمی میلہ ختم، منتخب فلموں کا اعلان
تہران میں بین الاقوامی فجر فلمی میلہ منتخب فلموں کے اعلان کے ساتھ ختم ہو گیا۔
سینتیسویں بین الاقوامی فجر فلمی میلے کی اختتامی تقریب تہران کے وحدت ہال میں منعقد ہوئی جس میں منتخب فلموں کا اعلان کیا گیا۔
جیوری کے فیصلے کے مطابق بہترین شارٹ فلم کا ایوارڈ سوئڈش ڈائریکٹر مورگن زیورلا کی فلم ہمارے نجات دہندہ کو دیا گیا۔
بہترین اداکار کا ایوارڈ ڈینمارک کے جیسپر کرسٹینسن نے مائیکل نوئر کی فلم ،ژالہ باری سے پہلے میں، اپنے کردار کی بنا پر حاصل کیا۔
ایرانی اداکار علی مصفا کو فلم دنیا میرے ساتھ ناچے میں بہترین اداکاری پر حوصلہ افزائی کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
بہترین خاتون اداکارہ کا ایوارڈ بلغاریہ کی مارٹینا آپوسولووا کے نام رہا۔
بہترین فلم اسٹوری کا ایوارڈ جرمنی کے فلم ڈائریکٹر اولیور ہافنر اور شریک رائٹر گرانوت کیارا نے حاصل کیا ہے۔
بہترین ہدایت کاری کا ایوارڈ ایرانی فلم دنیا میرے ساتھ ناچے کے ڈائریکٹر سروش صحت کو دیا گیا۔