اے مسلمانوں!دل و زبان کا روزہ رکھو
May ۱۳, ۲۰۱۹ ۰۴:۳۲ Asia/Tehran
امیرالمومنین علیہ السلام:
دل کا روزہ زبان کے روزے سے بہتر ہے اور زبان کا روزہ پیٹ کے روزے سے بہتر ہے.
حوالہ:
غررالحکم ،ج1، ص417
اہم نکات:
دل کا روزہ یعنی خیال میں بھی گناہ نہ کریں ، مثلا نہ کسی کے بارے میں برا سوچیں، نہ خیال میں کسی سے انتقام لیں، نہ خیال میں غلط فہمی کا شکار ہوں وغیرہ ...
زبان کا روزہ یعنی حرام امور سے زبان کو محفوظ رکھیں ۔۔ انسانی اعضاء و جوارح میں فقط زبان واحد عضو ہے جس سے سب سے زیادہ گناہ صادر ہو سکتے ہیں، بعض نے زبان سے انجام پانے والے گناہوں کی فہرست 250 گنوائی ہے ۔ ان میں سے 48 معروف گناہ ہیں۔
جیسے بعض:
اظہار کفر و شرک
غیبت
تہمت
بہتان
استہزاء و تمسخر اڑانا
جھوٹ بولنا
گالم گلوچ کرنا
چغلی لگانا
فحش باتیں کرنا
غناء اور گانے گانا
دھوکہ دینا
گمراہی کی ترویج کرنا
راز کو فاش کر دینا
وغیرہ
ان سب گناہوں سے زبان کا روزہ ہونا چاہیے۔