May ۲۲, ۲۰۱۹ ۰۴:۳۸ Asia/Tehran
  • کھانا کھانے کے آداب کیا ہیں؟

امام حسن عليه ‏السلام :

دستر خوان کے آداب بارہ ہیں کہ ہر مسلمان کو چاہیے کہ جان لے۔

ان میں چار واجب ہیں، چار مستحب اور چار ادب کے باب سے ہیں:

ان میں جو چار واجب ہیں۔

1⃣معرفت،

2⃣خشنودى،

3⃣خدا کا نام زبان پر لانا

4⃣ اور شکر ادا کرنا

وہ چار جو سنت ہیں۔

1⃣غذا کھانے سے پہلے ہاتھ دھونا

2⃣(بدن) کے بائیں طرف بیٹھنا 3⃣ تین انگلیوں کے ساتھ کھانا

4⃣ اور انگلیوں کو چاٹنا

اور وہ چار جو ادب کی رعایت کرنے کے باب سے ہیں۔

1⃣ جو آپ کے سامنے ہے اسے کھانا

2⃣ چھوٹا لقمہ لینا

3⃣ اچھی طرح چبانا

4⃣ لوگوں کے چہرے کی طرف کم نگاہ کرنا.

وسائل الشيعه : 16 / 539 / 1

ٹیگس