Jun ۰۴, ۲۰۱۹ ۱۷:۵۸ Asia/Tehran
  • ماہ رمضان گزرنے سے پہلے ایک دفعہ اس ماہ کو ویسے سلام کرلیں جس طرح امام زین العابدین علیہ السلام نے سکهایا

وداعِ ماہِ رمضان کا سلام

السَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا شَهْرَ اللهِ الأكْبَرَ ، وَيَا عِيْدَ أَوْلِيَائِهِ .السَّلاَمُ عَلَيْكَ يَـا أكْرَمَ مَصْحُـوبٍ مِنَ الأوْقَات ِ، وَيَا خَيْرَ شَهْرٍ فِي الأيَّامِ وَالسَّاعَاتِ.السَّلاَمُ عَلَيْكَ مِنْ شَهْرٍ قَرُبَتْ فِيهِ الآمالُ ، وَنُشِرَتْ فِيهِ الأعمَالُ السَّلاَمُ عَلَيْكَ مِنْ قَرِينٍ جَلَّ قَدرُهُ مَوْجُوداً ، وَأَفْجَعَ فَقْدُهُ مَفْقُوداً ، وَمَرْجُوٍّ آلَمَ فِرَاقُهُ السَّلاَمُ عَلَيْكَ مِنْ نَاصِرٍ أَعَانَ عَلَىٰ الشَّيْطَانِ ، وَصَاحِبٍ سَهَّلَ سُبُلَ الإحسَانِ.السَّلاَمُ عَلَيْكَ مَا أكْثَرَ عُتَقَاءَ اللهِ فِيكَ ، وَمَا أَسْعَدَ مَنْ رَعَىٰ حُرمَتَكَ بكَ.السَّلاَمُ عَلَيْكَ مَا كَانَ أَمْحَاكَ لِلذُّنُوبِ ، وَأَسْتَرَكَ لِأَنْوَاعِ الْعُيُوب ِ .السَّلاَمُ عَلَيْكَ كَمَا وَفَدْتَ عَلَيْنَا بِالْبَرَكَات ِ، وَغَسَلْتَ عَنَّا دَنَسَ الْخَطِيئاتِ.السَّلاَمُ عَلَيْـكَ وَعَلَىٰ لَيْلَةِ الْقَدْرِ الَّتِي هِيَ خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ شَهْر.اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ ما كَانَ أَحرَصَنَا بِالأمْسِ عَلَيْكَ ، وَأَشَدَّ شَوْقَنَا غَدَاً إلَيْكَ.السَلاَمُ عَلَيْكَ وَعَلَىٰ فَضْلِكَ الَّذِي حُرِمْنَاهُ ، وَعَلَىٰ مَاضٍ مِنْ بَرَكَاتِكَ سُلِبْنَاهُ

الصحيفة السجادية للإمام زين العابدين (عليه السلام) دعاء/ 45

اللهم صلِّ علىٰ مُحمّدٍ وآلِ مُحمّدٍ

سلام ہو تجھ پر اے اللہ کے سب سے بزرگ ترین ماہ، اے أولیائے خدا کی عید

سلام ہو اس ماہ پر جو اوقات کا سب سے عزت دار ساتهی ہے، اے وہ ماہ جس کی گهڑیاں اور ایام سب بہترین ہیں

سلام ہو تجهہ پر اے وہ مہینے جس میں امیدیں قریب ہوگئی تهیں اعمال نامے کهل گئے تهے

سلام ہو اس بہترین ساتهی پر جسکی قدر و منزلت تمام موجودات سے کہیں زیادہ ہے سلام ہو اس ماہ پر جس کا کهوجانا کتنا دردناک ہے، سلام ہو اس امید پر جس کی جدائی بڑی المناک ہے

تجھ پہ سلام اے شیطان کے مقابلے میں بہترین مددگار، سلام ہو اس ساتهی پر جس نے احسان کرنے کے راستوں کو آسان کیا

سلام ہو تجھ پر اے ماہ خدا کہ تجهہ میں آتش جهنم سے آزاد ہونے والے کتنے زیادہ ہیں، سلام ہو تجھ پر کہ کتنے سارے لوگ تیری حرمت کا لحاظ رکهہ کر کامیاب ہوگئے

سلام ہو اس ماہ پر جو کتنے ہی گناہوں کو بخشوانے والا اور مختلف عیوب چهپانے والا ہے

سلام ہو تم پر اسی طرح جس طرح تم نے ہم پر برکتیں نچهاور کیں اور ہماری خطاؤں کی گندگی کو دهو ڈالا

سلام ہو تم پر اے اللہ کے مہینے، سلام ہو تم پر اے شب قدر جو ہزار مہینوں سے کہیں زیادہ بہتر ہے

سلام ہو تم پر اے ماہ خدا کہ کل ہم  کتنا تیرے مشتاق تهے اور اب تیری طرف شوق مزید بڑھ جائے گا

سلام ہو تجهہ پر اور تیرے اس فضل پر جس سے ہم محروم ره گئے سلام ان گزشتہ برکتوں پر جو ہم سے چهین لی گئیں

ٹیگس