تہران میں چوتھی بین الاقوامی اسلامی انسانی حقوق کانفرنس
Aug ۰۴, ۲۰۱۹ ۲۱:۰۶ Asia/Tehran
چوتھی بین الاقوامی اسلامی انسانی حقوق کانفرنس اتوار کو تہران میں شروع ہوئی جس میں ایرانی اور غیرملکی ماہرین اور دانشور شریک ہیں۔
اس کانفرنس میں اس بات پر غور کیا جا رہا ہے کہ مغربی طرز فکر کے انسانی حقوق کے نظریئے سے کیسے باہر نکلا جائے جبکہ ماہرین کانفرنس کے دوران انسانی شرف و کرامت اور انصاف کی بنیاد پر اسلامی انسانی حقوق کے نمونے تک پہنچنے کے لئے راستہ ہموار کرنے کی کوشش کریں۔ اسلامی انسانی حقوق کی چوتھی کانفرنس میں مغربی طرز کے انسانی حقوق کی آڑ میں ہونے والے فیصلوں سے خود کو الگ رکھنے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے ۔واضح رہے کہ پانچ اگست دوہزار آٹھ ایران کی تجویز پر اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی نے اس دن کو اسلامی انسانی حقوق کا نام دیا تھا۔ یہ دن اس تاریخ کی یاد دلاتا ہے جب پانچ اگست انیس سو نوے کو او آئی سی میں اسلامی نقطہ نگاہ سے انسانی حقوق کے اعلامئے کی منظوری دی تھی۔